جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لوگوں کے مساٸل و پریشانیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے کی شروعات کی گئی ہے۔
پلوامہ میں بیک ٹو ویلج پروگرام منعقد آج اس طرز پر پلوامہ کے بلاک پانپور کے میج حلقہ میں بھی یہ پروگرام ڈائریکٹر آرکیالوجی منیرالاسلام کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام مقامی لوگوں نے اپنے مسائل و پریشانیاں ڈائیریکٹر کے سامنے رکھے جس پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات اولین ترجیح کے ساتھ حل کئے جائیں گے۔
پروگرام میں ڈائریکٹر آرکیالوجی کے علاوہ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر پانپور و دیگر کٸی محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی نے کہا 'ایسے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں کی دیرینہ مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے عام لوگ اپنے مشکلات افسروں تک پہنچا سکتے ہیں جس سے ان کی مشکلات حل کی جائیں گی۔