آج ضلع پلوامہ کے آیوش یونٹ نے انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے مفت آیوش میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں مریضوں نے شرکت کی۔ مفت میڈیکل کیمپ میں مرد کے علاوہ خواتین مریضوں نے شرکت کی۔ کئی مریضوں نے ڈاکٹروں کی صلاح لیں۔ ڈاکٹرز نے مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
محمکہ آیوش کی جانب سے لوگوں کو دیگر موقعوں پر مفت ادویات دی جاتی ہیں، وہیں آیورویدک ادویات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے لیے ہر مہینے اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔
محکمہ آیوش نے کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض انجام دیے، کووڈ 19 کے دوران محکمے کی جانب سے لوگوں میں مختلف اقسام کی ادویات تقسیم کی گئیں۔