پلوامہ: ضلع پلوامہ کے سیموہ، ترال علاقے میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ پبلک اؤٹ ریچ پروگرام کے تحت محکمہ آیوش، پلوامہ، کی جانب سے منعقد کیے گئے مفت طبی کیمپ میں سیموہ سمیت ملحقہ دیہات سے آئی مریضوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ آیوش محکمہ کے ڈاکٹروں نے بیماروں کا علاج و معالجہ کیا اور ان انہیں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ Ayush Organized Free Medical Camp in Simoh Tral
Medical Camp in Simoh Tral آیوش محکمہ کی جانب سے ترال میں میڈیکل کیمپ - ترال میڈیکل کیمپ
جنوبی کشمیر کے سیموہ، ترال علاقے میں آیوش محکمہ کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ Ayush Organized Free Medical Camp
آیوش محکمہ کی جانب سے ترال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام
کیمپ میں آئے مریضوں خاص کر معمر شہریوں سمیت بچوں کو سرما کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے آیوش محکمہ کی اس پہل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انکی بستی میں یہ کیمپ منعقد ہوا ہے جو کہ ایک خوش آئند پہل ہے۔ انہوں نے آیوش مشن کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ پلوامہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنکی وجہ سے غریب بیماروں کا بآسانی علاج ومعالجہ ممکن ہو پایا۔