ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پلوامہ میں ضلع انتظامیہ اور آیوش محمکہ کی جانب سے مشترکہ طور پر یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار نے محمکہ آیوش کے ضلع افسر ڈاکٹر مشتاق احمد کے ہمراہ کیا۔ پروگرام میں وکلاء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو یوگا کے بارے میں جانکاری دی گئی، جبکہ اس موقع پر محکمہ آیوش کی جانب سے کیمپ کے ساتھ ساتھ طبی جانچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
اس تقریب کا مقصد وکلاء اور دیگر عام لوگوں میں یوگا کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ایک بہتر صحت مند اور متوازن جسمانی،ذہنی اور روحانی صحت سے متعلق تھا۔وکلاء نے یوگا سیشن میں حصہ لینے میں کافی دلچسپی دیکھائی اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ یہ پروگرام ڈائریکٹر آیوش جموں وکشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔اس پروگرام میں نوڈل آفیسر و انچارج میڈیکل کیمپ ڈاکٹر الطاف حسین شاہ بھی موجود رہے، جبکہ آیوش محمکہ کے ساتھ ساتھ وکلاء بھی اس موقع پر موجود رہے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔