اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness on Property Tax اونتی پورہ میں پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد - بیداری پروگرام پراپرٹی ٹیکس

شدید مخالفت کے باوجود جموں و کشمیر انتظامیہ پراپرٹی ٹیکس واپس لینے کے موڈ میں نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ وہیں آج اونتی پورہ میں ضلع انتطامیہ نے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے اراکین اور ٹریڈ یونین لیڈران نے شرکت کی۔

awareness-regarding-property-tax-held-at-awantipora
اونتی پورہ میں پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد

By

Published : Feb 25, 2023, 9:51 PM IST

اونتی پورہ میں پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد

اونتی پورہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ نے نئے نافذ شدہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ٹاؤن ہال اونتی پورہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، اس بیداری پروگرام کا مقصد لوگوں میں پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔ آگاہی پروگرام میں مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے اراکین اور ٹریڈ یونین لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے شرکاء کو بتایا کہ کے مکانات اور اپارٹمنٹس اور زرعی اراضی کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عبادت گاہوں بشمول مندروں، مساجد، گرودواروں، گرجا گھروں، زیارتوں اور شمشان و تدفین گاہوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ عائد کیا جانے والا ٹیکس بہت معمولی رقم ہو گا اور اس وجہ سے عام شہریوں پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس میونسپلٹیز کے ذریعہ قصبے میں انفراسٹرکچر اور خدمات میں بہتری کے لئے اپنے وسائل کو بڑھانے کے لئے لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمع شدہ ٹیکس متعلقہ میونسپلٹی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔ پراپرٹی ٹیکس سے جمع ہونے والی آمدنی میونسپلٹیوں کے لیے آمدنی کے اہم ذرائع ہوں گی۔ اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال نے میڈیا کو بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ضرورت ہے کہ اس بارے میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے-

مزید پڑھیں:LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا نے کچھ روز قبل پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی تھی۔ چیف سکریٹری نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط معلومات پر متعلقہ افسران و مونسپل کارپوریشنز اور کمیٹز کو خدشات دور کرنے کے لیے بیداری مہم کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details