اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں بیٹی بچاؤ کے تحت ریلی - kashmir news

جنوبی کشمیر کے ترال میں ای سی ڈی ایس محکمے کی جانب سے عوام میں بیٹیوں کو بچانے کے لیے آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ترال میں بیٹی بچاؤ کے تحت ریلی کا اہتمام
ترال میں بیٹی بچاؤ کے تحت ریلی کا اہتمام

By

Published : Oct 5, 2020, 10:02 PM IST

اس ریلی میں درجنوں آنگن واڑی ورکرس نے شرکت کی۔ آنگن واڈی ورکرس ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن میں بیٹیوں کو بچانے کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی کا مقصد تھا کہ سماج میں بیٹیوں کو خاص مقام دینے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانا تھا۔

ترال میں بیٹی بچاؤ کے تحت ریلی کا اہتمام

ای سی ڈی ایس کے ایک عہدیدار گلزار احمد ڈار نے بتایا کہ ان کا محکمہ عوام میں بیٹی کو مناسب درجہ دینے کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے لاڈلی بیٹی اور دیگر اسکیمیں اس محکمے نے پہلے ہی رائج کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہندرا 'تھار' کی ڈرائیو کے بعد عمر عبداللہ کے تاثرات

انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ دور میں لڑکیاں لڑکوں سے آگے بڑھ گئی ہیں لیکن نہ جانے کیوں کر پھر بھی بہت سارے لوگ ابھی بھی لڑکوں کو ہی فوقیت دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آنگن واڑی محکمے میں کام کر رہی ورکرس ایک عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details