پلوامہ: ایک ایسے وقت میں جبکہ نوجوان نسل منشیات کے دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عوامی سطح کے بعد اب انتظامی سطح پر اس بدعت کو قابو کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں دو ستمبر کو بائز ہائر سیکنڈری اسکول، ترال میں ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام ہو رہا ہے جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جو منشیات کی بدعت کو قابو کرنے کے لیے اپنے خیالات و تجربات کا اظہار کریں گے۔Awareness Programme on Drug Awareness in Tral
اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ٹاؤن ہال ترال میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں قریباً سبھی متعلقہ اداروں کے علاوہ اسکول ہیڈس، صحافت سے وابستہ افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔Tral Awareness Programme