اردو

urdu

ETV Bharat / state

آری پل میں ہینڈی کرافٹس محکمہ نے جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا - جموں و کشمیر

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس پلوامہ عبدالقدیر چاڈک نے بتایا کہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم محکمہ دستکاریوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور سماج میں بچیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ان کا محکمہ کام کررہا ہے۔

آری پل میں ہینڈی کرافٹس محکمہ نے جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا
آری پل میں ہینڈی کرافٹس محکمہ نے جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا

By

Published : Feb 15, 2021, 3:50 PM IST

ہینڈی کرافٹس محکمہ کی طرف سے آج ترال کے آری پل کمیونٹی سینٹر میں ایک تربیتی اور جانکاری پروگرام منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔

پروگرام میں ہینڈی کرافٹس محکمے کی طرف سے دی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں حاضرین کو مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔

پروگرام میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ماہرین نے اس موقع پر ہینڈی کرافٹس محکمے کے ساتھ جڑی لڑکیوں کو مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں خود روزگار کمانے کی ترغیب دی گئی۔

آری پل میں ہینڈی کرافٹس محکمہ نے جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس پلوامہ عبد القدیر چاڈک نے بتایا کہ 'ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم محکمہ دستکاریوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور سماج میں بچیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ان کا محکمہ کام کررہا ہے۔'

اس موقع پر بی ڈی او آری پل سمیر احمد کے ساتھ ساتھ ترال اور آری پل بینک شاخوں کے برانچ مینیجر موجود رہے۔


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ہینڈی کرافٹس محکمہ دور دراز دیہات میں روزگار کو بڑھاوا دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ تاہم دور دراز علاقوں میں اس حوالے سے عوام کو جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details