اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness program on importance of voting: ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام

ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سنگرونی، پلوامہ میں منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام Awareness program on importance of votingکے دوران مقررین نے پروگرام میں شریک نوجوانوں سے ووٹنگ کے حوالے سے معلومات کو دوسرے افراد تک پہنچانے پر زور دیا۔

Awareness program on importance of voting: ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام
Awareness program on importance of voting: ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام

By

Published : Jan 29, 2022, 2:08 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں سویپ ٹیم (Systematic Voters' Education and Electoral Participation SVEEP) کی جانب سے سنگرونی علاقے میں ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد Awareness program on importance of voting عمل میں لایا گیا۔

ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام

آگاہی پروگرام میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس پی پلوامہ سمیت پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کرکے ووٹنگ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ Awareness program on importance of voting کیا۔

ا

اس موقع پر ضلع الیکشن آفسیر نے کہا کہ سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن پروگرام (SVEEP)، ووٹر ایجوکیشن، انتخابی بیداری عام کرنے اور ووٹر لٹریسی کو فروغ دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ جس کے تحت عوام خصوصا نوجوانوں کو ووٹنگ کی اہمیت و افادیت اور ووٹنگ نظام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

ا

انہوں نے پروگرام میں شریک نوجوانوں سے ووٹنگ کے حوالے سے معلومات کو دوسرے افراد تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔ وہیں انہوں نے ضلع کی سبھی تحاصیل میں اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد پر بھی زور دیا۔

دریں اثنا، اس موقع پر پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ ڈی ای او اور ایس پی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details