اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness on Single use Polythene: سِنگل یوز پالی تھین سے متعلق عوامی بیداری

جموں و کشمیر کے دیگر قصبہ جات کی طرح ترال میں بھی پالیتھین پر پابندی عائد کی گئی ہے اس لحاظ سے ترال ٹاؤن کو پالی تھین سے صاف و پاک Awareness Campaign on Single use Polythene رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

سِنگل یوز پالی تھین سے متعلق عوامی بیداری
سِنگل یوز پالی تھین سے متعلق عوامی بیداری

By

Published : Aug 2, 2022, 3:11 PM IST

پلوامہ: میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے قصبہ ترال میں پالی تھین مخالف مہم کے حوالے سے عوامی بیداری پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ Awareness Campaign on Single use Polythene in Tral Town بیداری پروگرام کے تحت ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں میونسپل عملہ، رضاکاروں سمیت اسکولی طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے دکانداروں، خوانچہ فروشوں کو پالیتھین خصوصاً سِنگل یوز پالی تھین کے مضر اثرات سے آگاہ کیا۔

سِنگل یوز پالی تھین سے متعلق عوامی بیداری

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری ایم سی ترال، نذیر احمد، نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے دیگر قصبہ جات کی طرح ترال میں بھی پالتھین پر پابندی عائد کی گئی ہے اس لحاظ سے ترال ٹاؤن کو پالتھین سے صاف وپاک رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Municipal Committee Tral on Single use Polytheneانہوں نے عوام سے قصبہ ترال کو پاک و صاف رکھنے میں حکام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے پالی تھین مخالف مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’خوش قسمتی سے ترال میں کوئی (پالی تھین) اسٹاک ہولڈر یا ہول سیلر نہیں ہے اس لئے سنگل یوز پالتھین کا استعمال اب قطعی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں:Campaign Against Single Use Plastic: سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کیٹ کی مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details