محکمہ سریکلچر (J&K Sericulture department) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال، اونتی پورہ میں ایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ابریشم صنعت سے وابستہ کسانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پلوامہ ضلع کے پچہتر (75) کاشتکاروں میں مختلف اسکیموں کے تحت چیک بھی تقسیم کیے گئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائیریکٹر سریکلچر (J&K Sericulture department) نے بتایا کہ ابریشم صنعت سے وابستہ کسانوں کے لیے انہوں نے ایک اسکیم لانچ کی ہے جس کے تحت ’’جو کسان ریشم کی پیداوار میں جتنا اضافہ کرے گا اسکو اتنا بڑا انعام دیا جائے گا۔‘‘