انٹر نیشنل وائلڈ لائف ڈے International Wildlife Day کے موقع پر وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وائلڈ لائف کے ملازمین کے ساتھ ساتھ مقامی سرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ترال میں وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر تقریب منعقد اس تقریب میں جنگلی جانوروں کو بچانے اور اسے محفوظ رکھنے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ماہرین نے جنگلی جانوروں کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ اس پیغام کو عوامی سطح تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 'عالمی وائلڈ لائف ڈے' کے موقع پر دو روزہ تربیتی پروگرام
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رینج آفیسر وائلڈ لائف ترال شوکت احمد جان نے بتایا کہ اصل میں وائلڈ لائف ڈے دو اکتوبر کو منایا جاتا ہے لیکن 2013 سے عالمی سطح پر یہ دن ہر سال تین مارچ کو منایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا تاکہ عوامی سطح پر وائلڈ لائف کی اہمیت اور افادیت پہنچائی جائے۔