اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: مہیلا شکتی کیندر کی جانب سے خواتین کے لئے بیداری کیمپ - گینگو

کیمپ کے دوران خواتین کو محمکہ سوشل ویلفیئر اور دوسرے محمکہ کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

awareness prawareness progog
awareness prog

By

Published : Apr 6, 2021, 5:37 PM IST

ضلع پلوامہ کے گینگو علاقے میں آج مہیلا شکتی کیندر نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور ای سی ڈی ایس کے اشتراک سے مقامی خواتین کے لیے بیداری کیمپ لگایا۔

اس کیمپ کا مقصد خواتین کو حاصل خصوصی اختیارات کے بارے میں جانکاری فرہم کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران خواتین کو محمکہ سوشل ویلفیئر اور دیگر محمکاوں کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

مہیلا شکتی کیندر کی جانب سے خواتین کے لئے بیداری کیمپ

اس دوران سماج میں عورتوں پر ہورہی زیادتیوں کے حوالے سے بات کی گئی اور ان زیادتیوں سے نمٹنے کے حوالے سے خواتین کو باخبر کیا گیا۔

اس موقع پر نشیلی ادویات کے حوالے سے بھی خواتین کو جانکاری فراہم کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ نشیلی ادویات کے استعمال سے اپنے بچوں کو کس طرح وہ بچا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں'

وومین ویلفیئر آفیسر پلوامہ منشا جان نے کہا 'پروگرام کا مقصد گاؤں دیہات میں خواتین کو کو بااختیار بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں۔ ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا اور ان اسکیموں سےمستفید کرانا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details