ڈسٹرکٹ منیجمنٹ اتھارٹی پلوامہ کی جانب سے آج اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں ایک انعامی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان افراد کو انعامات سے نوازا گیا اور عزت افزائی کی جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران ضلع انتظامیہ پلوامہ کی طرف سے پینٹنگ، نثر اور نظم نگاری کے مقابلوں میں شرکت کر کے امتیازی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر بطور مہمان خصوصی کے طور موجود رہے جبکہ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔