جموں و کشمیر میں اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ممنوعہ تنظیم البدر میں شامل ہوئے ایک نوجوان کو عسکریت پسندوں کے چنگل سے چھڑا کر گھر واپس پہنچایا ہے۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے نوجوان کو عسکریت پسندی کو خیر آباد کہنے کے لیے رضامند کیا ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کے زریعے یہ دعویٰ کیا ہے 'اس نے سیکورٹی فورسز اور والدین کے باہمی اشتراک سے نوجوان کو عسکریت پسندی کو چھوڑنے کے لیے رضامند کیا، جو حال ہی میں البدر نامی عسکری تنظیم کے ساتھ شامل ہوا تھا'۔