جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ قصبہ میں جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام اسکولی طلبہ کے لیے مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی یاد میں پینٹنگ و مضمون نویسی کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔
مضمون نویسی و پینٹنگ مقابلے کا انعقاد صابر عبداللہ پبلک ہائی اسکول جوبیاری، اونتی پورہ میں کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقابلے میں شرکت کرنے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلبہ کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔
مزید پڑھیں:وادی کے سب سے بڑے سیڈ ملٹپلکیشن فارم میں اعلیٰ اقسام کے بیچوں کی پیداوار
تقریب کے آخر میں طلباء کی عزت و حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ کو انعامات و اسانید سے نوازا گیا۔