عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مد نظر اونتی پورہ پولیس نے آج پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس نے لاوڈ اسپیکرز کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو وبا کے متعلق جانکاری فراہم کی اور ساتھ ہی ماسک پہننے کی ترغیب دی۔