اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awantipora Police Distributes Wheel Chairs اونتی پورہ پولیس کی جانب سے مستحقین میں ویل چیئر تقسیم - پولیس نے کی مستحقین میں ویل چیئر تقسیم

اونتی پورہ پولیس نے ایک تقریب کے دوران جسمانی طور خاص مستحق افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔

اونتی پورہ  پولیس نے کی مستحقین میں ویل چیئر تقسیم
اونتی پورہ پولیس نے کی مستحقین میں ویل چیئر تقسیم

By

Published : Feb 17, 2023, 4:51 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے کی مستحقین میں ویل چیئر تقسیم

پلوامہ:سیوک ایکشن پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس نے ڈی پی ایل، اونتی پورہ، میں ایک تقریب منعقد کی جس کی صدارت ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے انجام دی۔ تقریب کے دوران جسمانی طور خاص افراد میں ویل چیرز تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں ترال، اونتی پورہ اور پانپور سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خاص اور مستحق افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق مستحق افراد میں ویل چیئر اس لئے تقسیم کیے گئے تاکہ ان افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کسی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تقریب کے موقع پر ایس ایس پی نے جسمانی طور ان خاص افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ لمحات گزارے اور انہیں یقین دلایا کہ جموں وکشمیر پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ’’امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے علاوہ سماجی کاموں میں حصہ لینا بھی پولیس کا طرہ امیتاز رہا ہے اور یہ کام ہم فخر کے ساتھ انجام دیتے رہے ہیں۔‘‘ اس موقع پر ڈی ایس پی ممتاز بھٹی، ڈی ایس پی ڈی آر ہلال خالق اور افت منظور بھی موجود تھے۔ جسمانی طور خاص افراد نے پولیس کی اس کوشش کی سراہنا کی ہے اور کہا کہ ’’اس طرح کے اقدامات سے یہ بات عیاں ہو رہی ہے کہ جموں و کشمیر پولیس سماج کے اس کمزور طبقے کے جزبات کو سمجھ سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ویل چیئرس کی وجہ سے جسمانی طور خاص افراد کو کافی حد تک راحت ملے گی۔

مزید پڑھیں:Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

جسمانی طور خاص ایک بچے کے والد، بلال احمد، نے بتایا کہ پولیس کے اس اقدام سے اب وہ اپنے بچے کو اپنے ساتھ بازار یا کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی طور خاص ہونے کے سبب ان کا بچہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پا رہا تھا اور اب وہیل چیئر کی مدد سے اُس کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details