جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پولیس نے قومی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت قومی شاہراہ پر ڈراوئیوروں کے مابین روڈ سیفٹی ٹپس پر مبنی پمفلیٹ تقسیم کیے۔
اونتی پورہ پولیس نے روڈ سیفٹی کے پمفلیٹ تقسیم کیے ایس ایچ او اونتی پورہ جی ایم راتھر نے بارسو کے قریب قومی شاہراہ پر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلیٹ تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا۔
اس دوران ایس ایچ او نے روڈ ٹریفک سیفٹی اقدامات کے بارے میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو سڑک کی حفاظت کے بنیادی نکات سے آگاہ بھی کیا۔
اونتی پورہ پولیس کے روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلیٹ تقسیم کرنے کے اقدام کی عوام نے تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ قومی روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز 18جنوری سے کیا گیا جو جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں منایا جارہا ہے، اور یہ مہم 17 فروری تک جاری رہے گی۔