اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرینیڈ پھینکنے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کا دعوٰی - اونتی پورہ پولیس

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس نے ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کے الزام میں دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

militants
militants

By

Published : Jul 12, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Jul 13, 2020, 6:39 AM IST

اونتی پورہ پولیس نے دعوی کیا کہ انہوں نے ان دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے چرسو کے مقام پر ناکہ پارٹی پر دو گرینڈ پھینکے تھے حالانکہ دونوں گرینیڈ پھٹے نہیں تھے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کرنے کے لیے ناکہ بندی کی جس دوران معلوم ہوا کہ حملہ آور سفید رنگ کی بائیک پر سوار تھے اور محض چار گھنٹے کے اندر سیل نامی گاؤں سے ان دونوں عسکریت پسندوں کو بائیک سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت عمر اور زاہد یوسف کے طور پر ہوئی ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

Last Updated : Jul 13, 2020, 6:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details