پلوامہ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اونتی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی نگرانی میں پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے معمول کی چیکنگ کے دوران بیگ پورہ گلزار پورہ کراسنگ پر ایک سینٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK13A-8760 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
اونتی پورہ پولیس بیان کے مطابق گاڑی کی تلاشے کے دوران تقریباً 11 کلو گرام وزنی پوست کا بھوسا برآمد ہوا جسے کار کے اندر پیلے رنگ کے نائیلون بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ منشیات کی کھیپ کو لے جانے والے - گاڑی کے ڈرائیور- کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے اس شخص کی شناخت عارف احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ رینزی پورہ، اونتی پورہ کے طور پر کی ہے۔