پلوامہ:جنوبی کشمیر South Kashmirکے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے چوری کے ایک بڑے معاملے کو حل کرتے ہوئے جرم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آٹھ اگست کو پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کو ایک دکاندار، محمد عمران وانی ساکن ڈونی گنڈ، نور پورہ، کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 5اور 6 اگست کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے کھار موڈ اونتی پورہ میں واقع اس کی دکان سے موبائل فون چوری کر لیے۔ Awantipora Police Arrests Burglar recovered 49 Stolen Mobiles
Awantipora Police Arrests Burglar: اونتی پورہ پولیس نے کیا موبائل چور کو گرفتار
جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک نقب زن کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 49موبال فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Awantipora Police Arrests Burglar
اونتی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 185/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا اور تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس بیان کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور کچھ ٹھوس سراغوں کی بنیاد پر پولیس پارٹی نے شبیر احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن گلشن پورہ ترال کو حراست میں لے لیا۔Burglar Arrested by Awantipora Police
پولیس کا کہنا ہے کہ جب افسران نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو پولیس کو اس شخص کے جرائم میں ملوث ہونے کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس کے انکشاف پر اس کے قبضے سے 49 موبائل فون برآمد ہوئے۔ اونتی پورہ پولیس نے اسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ منتقل کر دیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس ضمن میں مزید مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔