پلوامہ (جموں و کشمیر):اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت مشتاق احمد وانی ولد محمد رجب وانی ساکن بیگ پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیگ پورہ کراسنگ پر مشکوک حالات میں گھوم رہا تھا۔
پولیس بیان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 42/2023 این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کر لیا ہے۔ اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔