ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے آج ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر اسے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں بیگ پورہ کراسنگ پر معمور پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے اسکی تلاشی لی۔