انتظامیہ کے دعؤوں کے باوجود عوام کو اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ہے۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع جوبیارہ گاؤں میں عوام کو دو بوند پانی کے لیے دریائے جہلم کا رخ کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے وہاں پر چار سال قبل ایک واٹر سپلائی اسکیم تو شروع کی گئی اور وہاں پانی بھی دستیاب کرایا گیا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس اسکیم کو اب تک عوام کو وقف نہیں کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ان کو نہ جانے کن گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے کیونکہ ان کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات درپیش ہے۔ پانی لینے کے لیے خواتین کو کئی کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔