شمالی کشمیر کے اونتی پورہ میں بیگ پورہ کراسنگ کے مقام پر جموں و کشمیر پولیس نے ایک گاڑی سے قریب چار سو کلو فکی برآمد کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی ناکہ ٹیم نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک ڈمپر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور گاڑی کو بھگانے لگا جس دوران پولیس نے اس کا تعاقب کر کے گاڑی کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈمپر سے بیس تھیلے برآمد کیے گئے جن میں چار سو کلو فکی برآمد کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی ڈراوئیور سمیت تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔