پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہونے والے دردناک سڑک حادثے میں زخمی ہوا ایک اور غیر مقامی مزدور آج سرینگر کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ اس طرح اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا جھار کھنڈ کا ایک اور مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محمد علی ولد محمد یونس ساکن جارکھنڈ جو ہفتے کے روز سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا، اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا لیکن آج دوران علاج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی عمر بتیس سال بتائی جا رہی ہے۔
Awantipora Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ میں مرنے والے مزدوروں کی تعداد چھ ہوئی
اونتی پورہ میں ہفتے کے روز پیش آئے سڑک حادثے میں اب تک 6 غیر مقامی مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ One More Injured Succumbs toll Six
واضح رہے کہ ہفتے کے روز اونتی پورہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوئے تھے جب کہ اتوار کے روز بہار کے ایک اور مہاجر مزدور کی دوران علاج موت ہوگئی تھی جس سے مہلوکین کی تعداد پانچ ہوگئی تھی وہیں اونتی پورہ سڑک حادثے میں مہلوکین کی تعداد اب تک 6 ہوگئی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اونتی پورہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین میں ایک لاکھ روپے ایکس گریشا ریلیف منظور کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ شدید زخمی افراد کے لیے پچیس ہزار اور معمولی زخمی افراد کے لیے دس ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Awantipora Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، ایک اور مہاجر مزدور کی موت