اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awami Darbar in Tral Pulwama ستورہ ترال میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کا انعقاد - جموں و کشمیر خبر

دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پورے ضلع میں تعمیر وترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران جو اقدامات اٹھائے گیے ہیں وہ آج زمینی سطح پر نظر آتے ہیں۔ Awami Darbar in Tral Pulwama

عوامی دربار منعقد
عوامی دربار منعقد

By

Published : Dec 11, 2022, 12:35 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ستورہ ترال میں ایک عوامی دربار منعقد ہوا، اس عوامی دربار کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کی جبکہ اس موقعے پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف اور اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ آفیسران بھی موجود تھے۔ عوامی دربار میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے پیش کیے جنہیں فوری طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ عوامی دربار میں ریوینیو اور صحت محکموں کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے جب کہ اسپورٹس محکمے کی جانب سے اسپورٹس کٹ تقسیم کیے گیے۔ Awami Darbar in Tral Pulwama

عوامی دربار منعقد

اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پورے ضلع میں تعمیر وترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران جو اقدامات اٹھائے گیے ہیں وہ آج زمینی سطح پر نظر آتے ہیں۔ ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے آری پل بلاک میں تعمیر نو اور لام گٹینگو پلوں کی عدم دستیابی کا مسلہ اٹھایا۔جبکہ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے شکرانہ پیش کیا۔ سینر صحافی شبیر بٹ نے نظامت کے فرایض انجام دیئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ ہر شہری کی خود کفالت کے لیے مختلف اسکیمیں چلا رہی ہیں اور ان اسکیموں کا جائزہ لینے اور عوامی بیداری کے لیے عوامی دربار منعقد کیے جا رہے ہیں ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ناگہ بیرن اور ترال کے دیگر مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے تاہم اس بارے میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔

مزید پڑھیں:DDC Pulwama Reviews Progress of RDD Works: ڈی سی پلوامہ نے آر ڈی ڈی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details