پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے قائم کی گئی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ جس میں 182 بٹالین کے ایک اہلکار کی موت ہوگئی ہے۔ نا معلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں 182 بٹالین کے اے ایس آئی ونود کمار زخمی ہوگئے تھے انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
اس حملے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کی شناخت نظیر احمد کوچے ولد عبد الرزاق کوچے کی حیثیت سے کی گئی۔ پلوامہ سے گزارنے والے اس سرکلر روڈ پر پلوامہ اور سی آر پی ایف کی جانب سے جگہ جگہ پر ناکہ ہر روز لگایا جاتا ہے۔ وہیں ضلع کے گانگوہ علاقے میں دو جگہوں پر ناکہ قائم کیا گیا۔ گانگوہ سرکلر روڈ سے مندانہ جانے والے سڑک پر بھی ناکہ قائم کیا گیا جہاں پر آج عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔