اردو

urdu

Ashura procession was taken out from Gangoo عاشورہ کے موقع پر پلوامہ میں جلوس نکالا گیا

By

Published : Jul 29, 2023, 5:57 PM IST

یوم عاشورہ کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے کئی مقامات پر جلوس نکالے گئے۔ سب سے بڑا جلوس ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے سے نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ Ashura procession was taken out from Gangoo Pulwama

Etv Bharat
Etv Bharat

عاشورہ کے موقع پر پلوامہ میں جلوس نکالا گیا

حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پییش کرتے ہوئے آج یوم عاشور عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔امام حسین اور ان کے 72 ساتھیوں کی کربلا میں حق کی سربلندی کے لیے دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں ہر سال یہ دن 10 محرم کو منایا جاتا ہے۔ یوم عاشورہ کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقے سے ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔مرثیہ اور نوحہ پڑھتے ہوئے ،امام حسینؓ کے ہزاروں عزاداروں نے جلوس میں شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر علمائے دین نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کربلا کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کرے۔ تاکہ ہم صحیح معنوں میں مسلمان ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید میں بھی یزیدیت موجود ہے جس کی مثال ہمیں حال ہی میں دیکھنے کو ملی جب ہمارے قران کی توہین کی گئی جبکہ اس سے قبل ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی ہے جس سے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اج بھی یزیدیت دور جدید میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram Procession in Srinagar سرینگر میں محرم کا عظیم الشان جلوس برآمد، ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی


وہیں اس موقع پر پولیس ضلع انتظامیہ اور کئی سیاسی جماعتوں اور کئی رضاکار گروپوں نے جلوس کے راستے میں کیمپ لگا رکھے تھے جہاں سوگواروں کو گرم اور ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جا رہے تھے۔سنی مسلمانوں نے بھی اس موقع پر مقامی مساجد میں اجتماعات کا اہتمام کیا جس میں علماء نے امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کربلا کے واقعات کو بھی بیان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details