اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: محمد اشرف خان آر ای ٹی فورم زونل پریذیڈنٹ منتخب - Zonal president Tral

رہبر تعلیم اساتذہ کی نمائندہ جماعت رہبر تعلیم ٹیچرس فورم جموں و کشمیر کی طرف سے ان دنوں وادی بھر میں زونل صدور کے لیے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

محمد اشرف خان آر ای ٹی فورم زونل پریذیڈنٹ منتخب
محمد اشرف خان آر ای ٹی فورم زونل پریذیڈنٹ منتخب

By

Published : Nov 10, 2020, 3:56 PM IST

تفصیلات کے مطابق ترال تعلیمی زون کے لیے زونل صدر منتخب کرنے کے لیے ٹاون ہال ترال میں چناو منعقد ہوئے جہاں ترال زون سے وابسطہ رہبر تعلیم ٹیچرس نے محمد اشرف خان کو بلا مقابلہ اپنا زونل صدر منتخب کیا۔

محمد اشرف خان آر ای ٹی فورم زونل پریذیڈنٹ منتخب

اس موقع پر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے سینئر عہدیدار اور زونل ایجوکیشن آفیسر ترال بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ضلع صدر رہبر ٹیچرس فورم نے محمد اشرف خان کو مبارک باد پیش کی اور اسے حلف دلایا۔

شوپیان: مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک


نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نومنتخب صدر محمد اشرف خان نے بتایا کہ ترال جیسے دور افتادہ علاقوں کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے بہتر تعلیم وتربیت انکی ترجیحات میں شامل ہوگا کیونکہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء زیادہ تر غرباء کے بچے ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details