اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cattle Theft In Tral: ترال میں مویشی چور سرگرم - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

دوران شب ترال میں کچھ نقاب پوش نے ایک شہری کے فارم سے 30 سے زائد بھیڑ چرا کر فرار ہو گیا۔ صبح جب فارم کے مالک بھیڑوں کو دیکھنے گیا تو وہ یہ دیکھر ششدر رہ گیا کہ نصف سے زیادہ بھیڑ غائب ہیں۔

ترال کے ایک فارم سے 30 سے زائد بھیڑ چوری
ترال کے ایک فارم سے 30 سے زائد بھیڑ چوری

By

Published : Nov 27, 2021, 12:22 AM IST

Updated : Nov 27, 2021, 7:37 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال میں دوران شب کچھ نقب زن نے ایک شہری کے فارم سے 30 سے زائد بھیڑ کو چرا کر فرار پو گیا۔ جس کی وجہ سے شہری خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاج محلہ ترال پائن کے رہنے والے جلال الدین نائک کے شپ فارم کو نقب زن نے لوٹ لیا۔

ترال کے ایک فارم سے 30 سے زائد بھیڑ چوری

اس دوران نقب زن نے تقریباً 30 بھیڑ چرا کر بھاگ نکلا۔ صبح جب مزکورہ شہری جب بھیڑوں کو دیکھنے گیا تو وہ یہ دیکھر ششدر رہ گیا کہ نصف سے زیادہ بھیڑ غائب ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں شپ فارم کے مالک جلال الدین نے بتایا کہ انہوں نے ترال پولیس کو مطلع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان نقب زنوں کو جلد از جلد پکڑ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: بکروال کی 20 بکریاں چوری

واضح رہے کہ ترال علاقے میں مویشی چوری کے واقعہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Nov 27, 2021, 7:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details