جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اغوا کیے گئے شکیل احمد نام کے ایک مقامی نوجوان کو ’’نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جسے پولیس نے بازیاب کر لیا ہے۔‘‘
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد پلوامہ کے نکلورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد صوفی کے گھر میں داخل ہو کر اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد پولیس نے اغوا کیے گئے نوجوان کی تلاش شروع کر دی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اغوا کیے گئے نوجوان شکیل احمد کو نکلورہ علاقے سے ہی بازیاب کر لیا گیا۔