اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال : فوج کی جانب سے صفائی مہم اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد - سوچھ بھارت ابھیان

مقامی نمبردار جلال الدین نے کہا 'ہم فوج کے شکر گزار ہیں جنھوں نے لاڈی یار گاوں میں صفائی مہم چلائی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔

safai muhim
safai muhim

By

Published : Nov 9, 2020, 7:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع لاڈی یار گاوں میں فوج نے سوچھ بھارت ابھیان میونسپل کمیٹی ترال کے صفائی ملازمین کے ساتھ مل کر گلی کوچوں کی صفائی ستھرائی کی۔

اس دوران مقامی لوگوں کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت دوائیاں تقسیم کی گئیں، یہ پروگرام فوج کے 42 آرآر ہردومیر کیمپ کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں گاوں کی آبادی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

فوج کی جانب سے صفائی مہم اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مقامی نمبردار جلال الدین نے کہا 'ہم فوج کے شکر گزار ہیں جنھوں نے لاڈی یار گاوں میں صفائی مہم چلائی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

'بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں'

ایک اور مقامی محمد رمضان نے کہا 'ایسے پروگرامز کو ہر ماہ منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے نجات مل سکے'۔

فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا 'فوج لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details