کشمیری تہذیب وتمدن کو ایک نئی جلا بخشنے اور اسکی طرف عام لوگوں کو متوجہ کرنے کی ایک کوشش کے بطور آرمی نے آج وکٹر فورس ہیڈ کوارٹر اونتی پورہ میں 'آلو' نامی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں وادی بھر سے آئے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر فنکاروں نے صوفیانہ، فولک میوزک، گوجری اور دیگر قسم کے روایتی نغمے گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔
فوج کی طرف سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کئے گئے تھے۔پروگرام کا افتتاح وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل ریشم بالی نے کیا۔ جبکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے اس کو یادگار بنا دیا۔