اردو

urdu

ETV Bharat / state

لالپورہ پانپور میں فوج کا محاصرہ - اردو نیوز

گاؤں کو فوج نے پوری طرح سے سیل کرکے رکھا ہے اور کسی بھی شخص کو مخصوص جگہ کی طرف آنے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

لالپورہ پانپور میں فوج کا محاصرہ
لالپورہ پانپور میں فوج کا محاصرہ

By

Published : Feb 24, 2021, 10:07 AM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تین کلو میٹر کی دوری پر واقع لالپورہ گاؤں کا آج صبع فوج نے اُس وقت محاصرہ شروع کیا جب فوج کو گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔
فوج نے گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی ہے وہیں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے کے لئے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔
گاؤں کو فوج نے پوری طرح سے سیل کر کے رکھا ہے اور کسی بھی شخص کو مخصوص جگہ کی طرف آنے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

فوج نے علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details