اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کا پلوامہ کے لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرنے کا دعویٰ

فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ کے چرسو سے لاپتہ 21 سالہ طالب علم کو رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے باز یاب کیا ہے۔'

فوج کا پلوامہ کے لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرنے کا دعویٰ
فوج کا پلوامہ کے لاپتہ طالب علم کو بازیاب کرنے کا دعویٰ

By

Published : Sep 15, 2020, 6:54 PM IST

فوج نے پلوامہ کے چرسو علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ طالب علم، جس نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف طالب علم نے کونسلنگ کے بعد خود سپردگی کی ہے۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ کے چرسو سے لاپتہ 21 سالہ طالب علم کو رابطہ ٹریسنگ کے ذریعے باز یاب کیا ہے۔ اس نے کونسلنگ کے نتیجے میں 13 ستمبر کو خود سپردگی کی'۔

ٹویٹ

فوج کی پندرہویں کور نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کے حوالے سے کہا ہے: 'جذبات کے بہکاؤے میں آکر لوگ غلط اقدام اٹھاتے ہیں اور ہم اس نوعیت کی ذہنیت کو دور کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان، جو تشدد کے راستے کو ترک کرتا ہے، کو حمایت کرنے اور اس کی معاشرتی قبولیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے'۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں نوجوانوں کا لاپتہ ہونا اب ایک معمول بن گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر عسکری صفوں میں ہی شمولیت اختیار کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details