اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arihal Pulwama residents آریہال ڈانگرپورہ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم - آریہال ڈانگرپورہ میں عوام کو مشکلات

آریہال ڈانگرپورہ کے عوام محمکہ جل شکتی سے نالاں۔ مقامی لوگ گذشتہ 12 سال سے صاف پینے کے پانی سے محروم۔ Arihal Pulwama residents say water supply scheme defunct for 12 years

آریہال ڈانگرپورہ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم
آریہال ڈانگرپورہ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 6:41 PM IST

آریہال ڈانگرپورہ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

ڈانگرپورہ: محمکہ جل شکتی کی جانب سے جہاں جل جیون مشن کے تحت ہر گھر تک پینے کا صاف پانی پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں وہیں زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں اور آج بھی وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں کئی دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ضلع ڈانگر پورہ اریہال علاقے میں محمکہ جل شکتی کی جانب سے سال 2009 میں واٹر سپلائی کےلئے پلانٹ تعمیر کیا گیا تھا اور دو سال تک علاقے کے لوگوں کو اس اسکیم کے تحت پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا لیکن پھر اچانک اس پلانٹ کو بند کردیا گیا اور گذشتہ 12 سال سے یہ پلانٹ بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقے کے لوگوں کو گندا پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔

مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ سال 2009 میں شروع کی گئی واٹر سپلائی اسکیم نے 2011 تک کمیونٹی کی موثر خدمت کی۔ تاہم سکیم کی لائف لائن، ایک کنواں 2011 میں منہدم ہو گیا جس سے پورا نظام درہم برہم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے دو اضافی کنویں بناکر صورتحال کو سدھارنے کی کوشش کی لیکن اس پانی کو استعمال کے لیے غیرمعیاری قرار دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بار بار حکام سے اپیل کی ہے کہ اصل جگہ کے قریب ایک نئے کنویں کی کھدائی کی جائے تاہم ہماری درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: Transportation For Nomads ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر خانہ بدوش کا ترال میں سراپا احتجاج


اس سلسلے میں شاہ فیصل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈانگر پورہ علاقے میں تقریباً 200 گھرانے 12 سالوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں حالانکہ ہم نے محکمہ سے بار بار اپیل کی گئی تاہم آج تک پینے کے صاف پانی کا انتظام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے محمکہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران اور ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی تکالیف کو دور کرنے کی اپیل کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details