اردو

urdu

ETV Bharat / state

Memorandum to DC Pulwama اپنی پارٹی امن و ترقی کی خواہاں، غلام احمد میر - اپنی پارٹی ڈی سی پلوامہ میمورنڈم

جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران و کارکنان نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈی سی پلوامہ کو یادداشت پیش کی۔ JKAP Presents Memorandum to DC Pulwama

ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد
ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

By

Published : Sep 10, 2022, 5:46 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 7:05 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران و کارکنان نے احتجاج ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ احتجاجی ریلی میں پارٹی کے ضلع صدر غلام محمد میر، بی ڈی سی چئیرمین پانپور محمد الطاف اور اپنی پارٹی کے ڈسٹرکٹ یوتھ پریذیڈنٹ سمیت کئی کارکنان نے شرکت کی۔ اپنی پارٹی لیڈران نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ JKAP Presents Memorandum to DC Pulwama

ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

پارٹی کارکنان کے مطابق میمورنڈم میں جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ کی بحالی، صاف شفاف طریقے سے نوجوانوں کی مختلف محکمہ جات میں بھرتی اور ملک کی مختلف جیلوں میں قید وادی کشمیر کی نوجوانوں کی رہائی سمیت کئی دیگر مطالبات درج ہیں۔ اپنی پارٹی کارکنان نے پارٹی کے ضلع دفتر سے ڈی سی آفس پلوامہ تک پیدل ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی میں شامل لیڈران و کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی، جیلوں میں قید نوجوانوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے ضلع صدر غلام احمد میر نے کہا کہ ’’چند روز قبل ہی پارٹی کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو بھی میمورنڈم پیش کیا گیا، اپسی کی ایک کاپی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو بھی پیش کی گئی۔‘‘ JKAP Memorandum to DC Pulwama

مزید پڑھیں:Apni party Rally in Anantnag اننت ناگ میں اپنی پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر اپنی پارٹی ریاست میں خوشحالی اور امن و امان کی خواہاں ہے۔‘‘ پارٹی کے ضلع صدر نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا واضح موقف ہے کہ وادی کے نوجوان قبرستان کی زینت بننے کے بجائے جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔‘‘

Last Updated : Sep 10, 2022, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details