ترال(پلوامہ):براری آنگن اور سرائے بند نالوں میں گزشہ روز بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی پارٹی کے لیڈران غلام محمد میر اور ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے اتوار کے روز ترال کے بنگہ ڈار، گترو، درگڈ ،وانٹی ناڈ اور ززبل علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزه لیا۔ اس دوران لیڈران نے سیلاب سے پیدا ہوئی تباہ کاری پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے پیمانے پر علاقے میں تباہی ہوئی ہے جس دوران رابطہ سڑکوں، پلوں اور حفاظتی باندھوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے لیڈران کو بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے علاقے میں قیامت برپا کی، جس دوران پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جسے لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ میڈیا سے باتر کرتے ہوئے غلام محمد میر نے بتایا کہ ایل جی انتطامیہ کو جلد از جلد متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، کیونکہ بالائی دہیات میں بادل پھٹنے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔