جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ بلدیات نے قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام اور راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں ہورہی دشواریوں کے پیش نظر انسداد تجاوزات مہم شروع کی، جس کے تحت محمکہ نے ان تاجروں کے خلاف کاروائی کی جن کی وجہ سے اکثر و بیشتر ٹریفک جام کا مسئلہ پیش آتا ہے،اور راہ گیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔Campaign to remove illegal encroachment by Pulwama Municipal Committee
Anti-Encroachment Drive پلوامہ میونسیپل کمیٹی کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم
ٹریڈرزفیڈریشن پلوامہ کے صدر جہانگیر احمد نے کہا کہ محمکہ بلدیات نے جو اینٹی انکروچمنٹ مہم شروع کی ہے یہ مہم صرف تاجروں تک ہی محدود رہی، جبکہ عام طور پر ٹھیلے اور آٹو والوں کی جانب سے ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی سب سے زیادہ کی جاتی ہے اور انہیں کے سبب ٹریفک جام کا مسئلہ پیش آتا ہے۔ Campaign to remove illegal encroachment by Pulwama Municipal Committee
مذکورہ محکمہ کی جانب سے کی گئی اس کاروائی میں آٹو رکشہ والے،ٹھیلے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ قصبہ پلوامہ کے فٹ پاتھوں پر اکثرو بیشتر کئی ٹھیلہ راں اپنے ٹھیلوں اور رکشوں کو جمع کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس ضمن میں ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ کے صدر جہانگیر احمد نےکہا کہ محمکہ بلدیات نے جو اینٹی انکروچمنٹ مہم شروع کی ہے،یہ مہم صرف تاجروں تک ہی محدود رہی، جبکہ عام طور پر ٹھیلے اور آٹو والوں کی ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کے سبب ٹریفک جام کا مسئلہ پیش آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمہ نے ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے-
مزید پڑھیں:جموں: میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج