اردو

urdu

Anti Drug Rally: اونتی پورہ میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

By

Published : Mar 17, 2023, 6:47 PM IST

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی نکالی گئی، اس موقع پر نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور اپنے معاشرہ کو منشیات کی لت سے پاک رکھنے کا عزم کیاگیا۔

منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے اونتی پورہ پولیس کی جانب سے آج پولیس چوکی ریشی پورہ میں "معاشرے پر منشیات کے استعمال کے مضر اثرات" کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس بیداری پروگرام میں ریشی پورہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوان اور مختلف اسکولز کے طلباء نے شرکت کی۔ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی اور انچارج پولیس چوکی ریشی پورہ ایس آئی اشفاق احمد نے مذکورہ بیداری پروگرام کے دوران عوام سے تفصیلی بات چیت کی۔


پولیس چوکی میں منعقد اس بیداری پروگرام میں شرکا ء نے منشیات کے استعمال اور معاشرہ پر اس کے مضر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس کے علاوہ اس موقع پر منشیات مخالف ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی سربراہی میں پولیس چوکی ریشی پورہ سے گھاٹ ٹوکینہ اونتی پورہ تک نکالی گئی۔ اس ریلی میں شرکاء نے یہ عہد کیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں گے اور منشیات سے پاک معاشرے کو پاک رکھنے رکھنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔مقامی طلبا نے بتایا کہ اس طرح کی ریلیوں سے سماج میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے کیونکہ موجودہ دور میں بہت سے لوگ منشیات کی لت میں مبتلا ہوچکےہیں۔

ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ اس ریلی کا مقصد عوام تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ پولیس سماج کو منشیات سے صاف وپاک رکھنا چاہتی ہے اور اس کے لیے سماج کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خشخاش کی کاشت بالکل نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے۔

مزید پڑھیں:Anti Drug Rally at Budgam بڈگام میں لوک جن شکتی پارٹی کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details