جموں و کشمیر کے ترال میں دو نجی اسکولوں کی جانب سے منشیات مخالف ریلیاں نکالی گئی تاکہ عوام خصوصا نوجوانوں اور طلبہ کو اس وبا سے متعلق بیدار کیا جا سکے۔ فیوچر ویجن ماڈل سکول کے ذریعہ نکانے گئے اس ریلی میں منشیات کے بُرے اثرات سے آگاہی پیدا کی گئی۔ Anti Drug Rally in Tral
Anti Drug Rally in Tral: ترال میں منشیات مخالف ریلیوں کا انعقاد - منشیات مخالف ریلی کا انعقاد
ترال میں دو نجی اسکولوں کی جانب سے منشیات مخالف ریلیاں Anti Drug Rally in Tral نکالی گئی۔ اس دوران طلبا نے منشیات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر طلبا کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور منشیات کے خلاف نعرے لگائے۔ طلبا نے لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ ریلی کے دوران طلبا کے ہاتھوں میں منشیات مخالف بینر تھے۔ وہیں دوسری جانب نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے غرض سے اسلامیہ انگلش میڈیم سکول لورگام ترال نے بھی ریلی نکالی، اس دوران منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی پیدا کی گئی۔ ریلی میں طلبہ اور اساتذہ کی اچھی تعداد موجود تھی۔ یہ ریلی اسکول کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔Anti Drug Rally in Tral
یہ بھی پڑھیں: anti drug rally: بانہال میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد