ترال:مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں جی آر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک منفرد مہم کے تحت ترال میں منشیات مخالف پوسٹر لوگوں میں تقسیم کیے گیے، تاکہ لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات اور اس کے لت سے بچایا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹرسٹ کی جانب سے بس اسٹینڈ ترال میں یہ پوسٹر عام لوگوں میں تقسیم کیے گیے،جن پر منشیات مخالف نعرے درج تھے۔
Distribution of anti-drug posters ترال میں جی آر میموریل کی جانب سے منشیات مخالف پوسٹر تقسیم
ترال میں جی آر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے لوگوں کے درمیان منشیات مخالف مہم چلائی گئی،لوگوں کے درمیان منشیات مختلف پوسٹرز تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر جی آر میموریل ٹرسٹ کے رضاکاروں نے عام لوگوں کو انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہ کیا ،رضا کاروں نے کہا کہ منشیات کی لت پر قابو پانے کے لیے ہر شھری کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، کیونکہ جس طرح کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان نسل منشیات میں مبتلا ہو رہی ہے اسے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اگر صورتحال پر بر وقت قابو نہیں پایا گیا تو حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ ٹرسٹ کے سربراہ نے بتایا یہ مہم پورے کشمیر میں چلائی جائے گی تاکہ لوگ منشیات کی لت سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرسٹ کے ایک زمہ دار نے بتایا کہ منشیات کی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے سماج کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، جبکہ والدین کو اپنے بچوں کی نگرانی کرنے کے علاوہ انکے معمولات کا نوٹس لینا چاہیے تب ہی جاکر منشیات کے استعمال پر قابو پایاجاسکتا ہے اور سماج اس کی لت سے پاک ہوسکتا ہے۔