اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Debate in Awantipora اونتی پورہ میں انسداد منشیات سے متعلق سیمینار کا اہتمام - Anti Drug Seminar in Awantipora

پلوامہ کے اونتی پورہ میں انسداد منشیات مہم کے تحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے اسکولی بچوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منشیات سے خود کو اور اپنے بچوں کو دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ Anti Drug Seminar in Awantipora

Anti Drug Debate in Awantipora
Anti Drug Debate in Awantipora

By

Published : Mar 19, 2023, 10:11 AM IST

اونتی پورہ میں انسداد منشیات سے متعلق سیمینار کا اہتمام

اونتی پورہ:جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کےاونتی پورہ میں انسداد منشیات کے حوالے سے اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ٹاون ہال اونتی پورہ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال نے کی۔ جب کہ تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد اور ایس ڈی پی او ممتاز بھٹی بھی اس موقع پر موجود رہے۔ جب کہ سیمینار میں زون اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی اور موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی اس بدعت پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر بتایا گیا کہ منشیات کی بدعت نے اس وقت پوری وادی میں پنجے گاڑ دیے ہیں اور اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بدعت کو لگام دینے کے لیے ہر ایک کو آگے آنا چاہیے۔ ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز بھٹی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ معاشرہ میں منشیات کی بدعت کو کنٹرول کرنے کے لیے صرف پولیس کی ہی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ سماج کے ہر طبقہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اے ڈی سی اونتی پورہ نے سامعین پر زور دیا کہ اس بدعت کو قابو کرنے کے لیے مذہبی علماء کرام کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ سیمینار کے آخر میں ایک انعامی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں کئی طلبا و طالبات، صحافیوں اور دیگر افراد کو انعام سے نوازا گیا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے زلفی رشید نامی طالبہ نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام سماج کے لیے بہت ہی فایدہ مند ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اس موقع پر مہمان حضرات اور دیگر افراد نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ایک حساس ضلع ہونے کی وجہ سے منشیات کی لعنت کا شکار ہے اور اس سے پہلے ہی کئی نوجوان منشیات کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس لیے اس ضمن میں افراد خانہ کا بیدار ہونا ضروری ہے، تب ہی چھوٹے اور بڑے بچوں کو منشیات کی لعنت اور خطرے سے بچایا جا سکتا ہے، اسی مقصد کے لیے اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details