اردو

urdu

ترال: دارالعلوم غوثیہ ھمدانیہ للبنات کے سالانہ جلسہ کا اختتام

ترال میں واقع دارالعلوم غوثیہ ہمدانیہ للبنات کے ایک روزہ سالانہ جلسہ و دستار بندی پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر وادی کے علمائے کرام نے اسلام کے آفاقی پیغام پر مفصل روشنی ڈالی۔

By

Published : Apr 4, 2021, 6:28 PM IST

Published : Apr 4, 2021, 6:28 PM IST

Updated : Apr 4, 2021, 9:03 PM IST

ترال: دارالعلوم غوثیہ ھمدانیہ للبنات کا سالانہ جلسہ اختتام پذیر
ترال: دارالعلوم غوثیہ ھمدانیہ للبنات کا سالانہ جلسہ اختتام پذیر

دارالعلوم غوثیہ للبنات ترال میں سالانہ جلسہ جس میں دور دراز علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وادی کے علمائے کرام نے اسلام کے آفاقی پیغام پر مفصل روشنی ڈالی اور لوگوں کو بتایا کہ' وہ دین اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ وہ دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں'۔

ترال: دارالعلوم غوثیہ ھمدانیہ للبنات کے سالانہ جلسہ کا اختتام


اس موقع پر دارالعلوم غوثیہ ہمداینہ للبنات کی پانچ حافظ قرآن بچیوں کی دستار بندی عمل میں آئی۔ اس تعلق سے سنی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین مولوی بلال رضا ہمدانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک صالح معاشرہ بنانے کے لیے ہمیں خواتین کی دین داری کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہے اور ان کے اس ادارے کی یہی کوشش ہے کہ ایک صالح معاشرے کی تکمیلِ ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ' وادی کشمیر میں اولیائے کرام نے دین پھیلایا ہے اور ہماری کوشش بھی یہی ہے کہ حضرت شاہ ہمدان کے پیغام کو عام کیا جائے۔

Last Updated : Apr 4, 2021, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details