اردو

urdu

ETV Bharat / state

Annual Calander of Ikhlas Trust ترال میں اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ کلینڈر جاری

ترال میں چھ رنگین صفحات پر مشتمل سالانہ کیلنڈر اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس موقع صحافی برادران کی کثیر تعداد مبوجود تھی۔ اس کیلنڈر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں متعدد احادیث مبارک کے علاوہ سرکرہ مسلم سائنسدانوں کے ناموں کا اندارج ہے۔ Ikhlas Trust Tral Pulwama releases its Annual Calendar

سالانہ کلینڈر جاری
سالانہ کلینڈر جاری

By

Published : Jan 6, 2023, 8:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں آج اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ ترال کی جانب سے آج ادارے کا رنگین 6 صفحات پر مشتمل خوبصورت سالانہ کیلنڈر جاری کیا گیا۔ اس حوالے سے آج ادارے کے احاطے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کیلنڈر ترال میں کام کر رہے مقامی صحافیوں کی جانب سے جاری کیا ہے اور اس تقریب میں شرکت کر کے ادارے کی جانب سے کلینڈر کا اجراء کیا گیا۔ تقریب کے دوران ادارے کے چیئر مین اور معروف مصنف معالج ڈاکٹر نثار احمد بھٹ ترالی نے بھی شمولیت کی اور کلینڈر کے حوالے سے کئ اہم باتیں شیر کی گئیں۔ Ikhlas Trust Tral Pulwama releases its Annual Calendar

سالانہ کلینڈر جاری

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے بتایا کہ کلینڈر پر اس سال مختلف احادیث اور مسلم دنیا کے مشہور 24 ایسے سائنسدانوں کے نام درج کئے گئے ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر کافی بہترین اور نمایاں خدمات انجام دیا ہے، تاکہ سماج میں مسلم سائنسدانوں کے رول کو اجاگر کیا جا سکے اور مسلم سماج کو یہ باور کرنے کی کوشش کی جائے کہ انھیں اپنے روشن ماضی سے سیکھ لینی چاہیے ۔Annual Calander of Ikhlas Trust


ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے مزید بتایا کہ مقامی صحافی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں ،اور ہمیں لگا کہ اس کیلنڈر کو جاری کرنے کا حق صحافی کے علاوہ کسی اور کو نہیں ہے۔اس دوران صحافیوں نے اخلاص چیئرمین کا افزائی کے لئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی یہ ادارہ مستقبل میں بھی سماجی بہبود کے لئے اپنی خدمات انجام دیتا رہیگا۔Ikhlas Trust Tral Pulwama releases its Annual Calendar

مزید پڑھیں:Islamic Calendar Issued: جامعہ منارالھدای شوپیان کی جانب سے سالانہ کلینڈر کا اجرا

ABOUT THE AUTHOR

...view details