اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against R&B: امیرآباد، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج - ترال خستہ حال سڑک کی میگڈمائزیشن

جنوبی کشمیر کے امیرآباد، ترال میں اصول و ضوابط کے مطابق خستہ حال سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کیا۔Protest Against R and B in Amirabad tral

امیرآباد، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج
امیرآباد، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 27, 2022, 1:45 PM IST

پلوامہ: سب ضلع ترال کے غوثیہ کالونی، امیرآباد علاقے میں رہائش پذیر لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے اقربا پروری کا الزام عائد کیا۔ Amirabad tral residents Staged protest against R and B Deptخاموش احتجاج میں شامل لوگوں نے اپنی ناراضگی کا بر ملا اظہار کرتے ہوئے علاقہ کی خستہ حال سڑک کی مرمت نہ کرنے پر محکمہ آر اینڈ بی کی سخت نکتہ چینی کی۔

امیرآباد، ترال میں آر اینڈ بی محکمہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’غوثیہ کالونی کی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے الزام عائد کیا کہ ’’محکمہ نے تمام قواعد وضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میکڈم کے نام پر لوگوں کے ساتھ مذاق کیا ہے‘‘Gowsia Colony Amirabad road dilapidated

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ سڑک کئی دیہات کو رابطہ سہولیات فراہم کر رہی ہے تاہم سڑک خستہ حالی کی شکار ہے اور لوگوں کو عبور ومرور میں تکالیف کا سامنا ہے تاہم آر اینڈ بی محکمہ کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں ہے۔‘‘ لوگوں نے مزید کہا کہ اگر آر اینڈ بی حکام نے اس اہم سڑک کو میکڈمایز نہیں کیا تو وہ قومی شاہراہ پر احتجاج کریں گے۔

منزید پڑھیں:Silent Protest Against R&B: چندریگام کی آبادی آر اینڈ بی محکمہ سے نالاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details