جموں و کشمیر سے بی جے پی رہنما الطاف ٹھاکر جو کہ ڈاڈسرہ کے سرپنچ بھی ہیں نے آج آڈہ بل ڈاڈسرہ میں دیہی ترقی کی جانب سے بناے گے کھیل میدان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بی ڈی او ڈاڈسرہ شفیق احمد کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ الطاف ٹھاکر نے اس موقع پر کئی ٹیموں کے درمیان اسپورٹس کٹ بھی تقسیم کئے، مقامی کھلاڑیوں نے الطاف ٹھاکر سمیت دیہی ترقی محکمہ کا شکریہ ادا کیا ،جن کی کاوشوں سے اس کھیل گاہ کی تعمیر ہوئی ہے۔ اب کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی امید ہے ۔BJP leader Altaf Thakur inaugurated the playground
اس موقع پر الطاف ٹھاکر نے میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل گاہ کی تعمیر سے نہ صرف ڈاڈسرہ بلکہ مضافاتی دیہی علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم ہوگا ۔ان کاکہنا تھا کہ یہ کھلاڑیوں کی ایک دیرنہ مانگ تھی تاہم اس کھیل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وہ مزید کوشش کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ایک عظیم الشان کھیل گاہ کی تعمیر ہوگی۔
بی جے پی رہنما الطاف ٹھاکر نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ نوجوان منشیات کی طرف مائل ہو رہے ہیں،کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیونکہ ا س سے نہ صرف جسمانی صحت ٹھیک رہتی ہے بلکہ انسانی رشتے بھی استوا ہوتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو کھیل سرگرمیوں کے لیے وقف کریں ۔کیونکہ موجودہ دور میں ا سپورٹس کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔