اردو

urdu

ETV Bharat / state

بادام کی فصل پر موسم کی مار

میوہ کاشتکاروں کا ماننا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس بادام کی پیداوار میں پہلے ہی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بارش نہ ہونے سے کوالٹی بھی متاثر ہوگی جس سے اس سے منسلک میوہ کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بادام کی فصل پر موسم کی مار
بادام کی فصل پر موسم کی مار

By

Published : Aug 3, 2020, 10:10 PM IST

رواں برس موسمی حالات کی وجہ سے وادی کشمیر میں کاشت ہونے والی مختلف فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ دیگر فصلوں کی طرح بادام کی فصل خشک سالی کی شکار ہو رہی ہے۔

ضلع پلوامہ کے تین ہزار سے زائد ہیکٹر آراضی پر بادام کے باغات ہے، جن میں آبپاشی کی سہولیات نہ ہونے سے بادام کے باغات زیادہ تر بارش پر ہی منحصر ہے۔ تاہم رواں برس کشمیر میں گرمی کے دوران درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوا جس کے سبب بادام کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔

بادام کی فصل پر موسم کی مار
وہیں بارش نہ ہونے سے وادی کے دیگر حصوں کی طرح پلوامہ میں بھی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ فصل درختوں سے اُتارنے سے پہلے اس پر بارش ہونا ضروری ہے، جس سے بادام کی پیداواری صلاحت بڑھ جاتی ہے۔ تاہم اس بار ابھی تک بارش نہ ہونے سے بادام کی فصل کو نقصان ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔میوہ کاشتکاروں کا ماننا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس بادام کی پیداوار میں پہلے ہی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بارش نہ ہونے سے کوالٹی بھی متاثر ہوگی جس سے اس سے منسلک میوہ کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم محکمہ باغبانی کے آفیسر آر کے کوتوال کا کہنا ہے کہ پیداوار میں رواں سال کمی نہیں آئی ہے۔ لیکن خشک سالی سے رواں برس بادام کی پیداواری صلاحیت کچھ حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاک ڈاؤن: سیب کاشتکاروں کو زبردست مشکلات کا سامنا

واضح رہے پلوامہ کو بادام کی پیداوار میں کیلدی اہمیت حاصل ہے۔ گزشتہ برس 6000 سے زائد میٹرک ٹن پلوامہ سے بادام کی پیداوار ہوئی تھی، لیکن رواں برس خشک سالی سے کاشتکاروں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details